
تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد پارلیمنٹ لاجز میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں حکومتی ارکان سے اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔
نواب شیر و سیر اور نور عالم خان سے پی پی رہنما نیئر بخاری اور ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت کی۔
پیپلزپارٹی رہنماؤں نےحکومتی ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں روحیل اصغر اور شیخ فیاض الدین کی ریاض مزاری، راجا ریاض اور امجد فاروق کھوسہ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات ریاض مزاری کے پارلیمنٹ لاجز والے گھر پر ہوئی، لیگی رہنماؤں نے حکومتی ارکان سے حمایت کی درخواست کی۔
Comments are closed.