حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے اعلان پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچی رہی، 100 انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے اعلان تک کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس اضافہ بھی دیکھنے میں آیا، لیکن سیاسی منظرنامے نے انڈیکس کو منفی کردیا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 448 پوائنٹس کی کمی رہی، کاروبار کا اختتام مگر 388 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 878 پر ہوا۔
پاکستان اسٹاک میں آج 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت سات ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 61 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 383 ارب ہے۔
Comments are closed.