بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد والے دن پارلیمنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہماری نمبرز گیم ہماری تحریک عدم اعتماد جمع کروانے سے پہلے ہی پوری تھی، تحریک عدم اعتماد والے دن انہیں پارلیمنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا، عشائیہ میں مسلم لیگ ن کے 84 ارکان شریک ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن سے مل کر تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان آج تم سب سےبڑے چور اورڈاکو نکلے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر چلائے گی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے عیاں ہے وہ گھر جانے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا کہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 میں پارلیمنٹ جانے والے کو نااہل کرنے کا نہیں لکھا، ارکان کے اپنا اختیار استعمال کرنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.