پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آخری ھچکولے لے رہی ہے، تحریک عدم اعتماد میں ان کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کو سمجھ نہیں آرہا کس طریقے سے اس بحران سے نکلیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج 22 کروڑ عوام عمران خان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 4 سالوں میں دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے، آج عمران نیازی اپوزیشن کو کس منہ سے چور ڈاکو کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی، آٹے بحران پر جو انکوائری کی، کس کے خلاف کارروائی کی؟ ہر انکوائری میں وزیروں کا نام نکلا ہے، اس لیے انکوائری نہیں ہوئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ کرپٹ، نالائق حکومت ہے، رخصتی اب اس کا مقدر ہے۔
Comments are closed.