جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی جام حکومت رخصت ہوجائے گی۔
جے یو آئی (ف) بلوچستان کے پارلیمانی ارکان اور مجلس عاملہ کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔
صوبائی امیر جے یو آئی (ف) مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر غور اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ہوم ورک مکمل ہے۔
رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی جام حکومت رخصت ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے 16 اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
Comments are closed.