سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سودے کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی، تحریک عدم اعتماد کا اگر شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ کراچی کے جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ صحافی لاپتہ ہونے لگیں تو بڑی تکلیف دہ بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے، جمہوریت کے اندر لاپتہ افراد نہیں ہونے چاہئیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا اگر شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔ سینیٹ میں پتہ چل جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد کی حقیقت پاکستان میں کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہاں تحریک عدم اعتماد بھی نہیں ہوتی۔
Comments are closed.