پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے بھی اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز زیادہ ہونے کا دعویٰ کردیا۔
میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے حوصلے سے اسمبلی آئیں گے، ہمارے پاس نمبرز زیادہ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی تمام منصوبہ بندی ناکام ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے، جبکہ ان جماعتوں کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، مزید تگڑی ہو کر آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ ان کی آخری واردات ہوگی۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028ء تک نہیں اٹھ سکیں گے۔
Comments are closed.