پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی تقریر ثبوت ہے کہ تحریک عدم اعتماد آ نہیں رہی بلکہ کامیاب ہوچکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تقریر ثبوت ہے کہ عمران صاحب گھبرا گئے ہیں، انہیں اسٹیٹ بینک کے مصدقہ ریکارڈ نے ڈاکو ثابت کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی، تحریک عدم اعتماد کے جھاڑو سے ہر قسم کی گندگی صاف کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے پارٹی کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر میاں شہباز شریف نے ارکانِ پارلیمنٹ کو یہ ہدایات جاری کی ہیں۔
Comments are closed.