بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد، سیاسی جماعتوں سے جلسے نہ کرنے کا مطالبہ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی مکمل ہونے تک حکومت اور اپوزيشن کی سیاسی جماعتیں اسلام آباد میں جلسوں سے گریز کریں۔

مشترکہ بیان میں کہا گيا ہے کہ اسلام آباد میں شیڈول جلسوں کی صورت میں حکومت اور مخالف سیاسی جماعتوں کے پُرجوش کارکنوں کے درمیان تصادم کا خطرہ موجود ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا ہوا تو ایوان کے اندر ہونے والی کارروائی متاثر ہوسکتی ہے جس سے غیرجمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.