وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سےقبل ناکام بنانے کیلئے چیئرمین سینیٹ سے مشاورت کی، اسپیکر اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر چیئرمین سینیٹ کی 23 جولائی2019 ء کی رولنگ اسمبلی میں استعمال کرنے کے خواہاں ہیں،وہ رولنگ صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ 3 سال پہلے دی تھی۔
رولنگ کے مطابق چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے ریکوزیشن اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، اسپیکر اُسی رولنگ کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر کو اس متعلق کوئی مشورہ نہیں دیا ہے، مشورہ نہ دینے کی وجہ سینیٹ اور اسمبلی قواعد کا بعض امور پر مختلف ہونا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ کسی بھی اسپیکر نے ماضی میں اس متعلق کوئی رولنگ نہیں دی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بھی سینیٹ رولنگ کی بنیاد پرتحریک کو ووٹنگ سے قبل مسترد کرنے کے حق میں نہیں۔
Comments are closed.