بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب

تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں فوجداری نظام انصاف اصلاحات کا اجلاس بھی ہوا تھا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو حکومت کی فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ حکومت قانون میں پہلی بار بڑی تبدیلیاں لارہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اتفاقِ رائے سے فیصلہ سازی کی گئی ہے، نئے نظام میں ایف آئی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، ٹرائل کا طریقہ کار شامل ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.