جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تحریک انصاف کے وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں: اکبر ایس بابر

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم مزید جھوٹ برداشت نہیں کریں گے عدالتوں کے فیصلے اب سامنے رکھیں گے، ان کے جھوٹ بولنے پر پاکستان بار کونسل میں بھی درخواست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حق میں جو عدالت سے فیصلے آئے اس میں فریق پی ٹی آئی تھی، پی ٹی آئی کے ورکرز کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کر سکیں۔

اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ہزاروں پی ٹی آئی ورکرز مجھ سے رابطہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی ورکرز نے مجھے کہا کہ میں ورکرز کی جنگ لڑ رہا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں خود جمہوری نہیں ہوں گی تو قابل قیادت سامنے آنا ناممکن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.