ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام پر مشاورت جاری ہے، نئی جماعت کی تشکیل کیلئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدان نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سمیت دوسری سیاسی پارٹیوں کے ارکان کو بھی ساتھ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے علاوہ علیم خان اور چوہدری سرور گروپ کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا، نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جماعت عام انتخابات میں اپنے علیحدہ انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی، عام انتخابات میں نئی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کر سکتی ہے، نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جماعت پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.