پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد نے نواز شریف کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی۔
کراچی میں جمیل احمد نے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر چیئرمین فشر فوک فورم مہران علی شاہ، حبیب اللّٰہ میمن اور دیگر بھی ن لیگ میں شامل ہوئے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ پر 15 سال سے حکومت کرنے والوں نے ملیر کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو منتخب کیا، ملیر سے بھی عوام کو ظالموں سے نجات دلانے کے لیے نکلے ہیں۔
نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ اب ملیر سے مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی، ہمیں سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے آگے آنا ہے۔
Comments are closed.