جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

تحریک انصاف کے دور میں قائم پاکستان میڈیکل کمیشن عملی طور پر ختم

تحریک انصاف کے دور میں قائم پاکستان میڈیکل کمیشن اب عملی طور پر ختم ہوگیا ہے۔

آج پاکستان میڈیل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد پی ایم ڈی سی بل باضابطہ طور پر فعال ہوگیا ہے۔

پی ایم ڈی سی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے کے بعد صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد عمل میں آیا۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی بل کے فعال ہونے کے بعد تمام تر ضروری اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

نئی کونسل کی تشکیل ہونے تک کونسل کے معاملات وفاقی وزارت صحت دیکھے گی۔

صدر عارف علوی نے پاکستان میڈیل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کی تھی جو آئین کےآرٹیکل 75 کے تحت کی گئی تھی۔

صدر عارف علوی کی جانب سے بل کی توثیق کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41 صفحات پر مشتمل گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.