پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بہت سے ارکان حکومت کے خلاف جائیں گے، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔
نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عدم اعتماد کے اعلان پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ علیم خان یا جہانگیر ترین کی نواز شریف سے ملاقات سیاسی مسقبل سے متعلق ہوسکتی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کا جانا طے ہوچکا ہے۔
Comments are closed.