پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

تحریک انصاف کے ایم این اے محسن لغاری کا احتجاج کا حصہ بننے سے انکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر چند ماہ قبل منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محسن لغاری نے پارٹی قیادت کو انکار کردیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے محسن لغاری نے پارٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کیا۔

محسن لغاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی میں شریک رہے جبکہ دیگر پی ٹی آئی اراکین ایوان میں احتجاج کرتے رہے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران سینیٹر عون عباس کو محسن لغاری کے پاس بھیجا لیکن محسن لغاری نے احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.