بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی بنالی، ذرائع

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے حکمت عملی بنالی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کل ایوان میں اپوزیشن ارکان کو تھکانے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کے اراکین کل لمبی لمبی تقاریر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کل قومی اسمبلی اجلاس رات تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین کو کھل کر بولنے کا موقع دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (ہفتہ 9 اپریل کو) صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد چوتھے نمبر پر ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 8 سے زائد منحرف ارکان سے غیر ملکی سفارتخانہ نے رابطہ کیا ریکارڈ موجود ہے، تحقیقاتی کمیشن منحرف ارکان کے رابطوں کی تحقیقات کرے گا۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق رواں شیڈول کے مطابق کل (ہفتے کو) قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، علیحدہ سے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کے فیصلے کی مصدقہ کاپی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہو چکی ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ عدالتی فیصلے کے مطابق اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا باقاعدہ حوالہ دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن آج کسی بھی وقت جاری کر دیں گے۔

ذرائع قومی اسمبلی نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی عدالتی فیصلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیکر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 9 اپریل صبح 10 بجے بلانے کا حکم دے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.