پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کردی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیں تو اسمبلی میں واپس آکر الیکشن فریم ورک پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فواد چوہدری اقبال ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کے شہید کارکن فیصل عباس کے گھر پہنچے، لواحقین کو دلاسہ دیا اور اظہار ہمدردی کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا مستقبل تاریک ہے، حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں ان کی حکومت اور کابینہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے موقع پر پولیس نے بدترین تشدد کیا۔ حکومت اور پولیس کی زیادتیوں پر وائٹ پیپر شائع کریں گے جبکہ شواہد اکٹھے کر کے پیر کے روز رانا ثناءاللّٰہ، آئی جی اور ڈی پی اوز کے خلاف تھانہ انار کلی میں مقدمہ درج کروائیں گے۔
فواد چوہدری نے خبردار کیا کہ جو عمران خان کو گرفتار کرے گا وہ پھر پاکستان میں نہیں رہ سکتا۔
Comments are closed.