سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے نظرثانی کی درخواست جمع نہیں کروائی گئی۔
ذرائع رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل 2022ء کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر نہیں کی گئی۔
اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل 2022ء کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائر کردی گئی۔
عدالتی فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست عدالتِ عظمیٰ میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی طرف سے دائر کی گئی۔
درخواست بابر اعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
Comments are closed.