پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے تحریک انصاف حکومت کو اس کی تین سالہ کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حیدر آباد سے جاری اپنے بیان میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سالوں میں ہر شعبے کو تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاکردگی کیا ہے، کس بات کا جشن منارہے ہیں، یہ جشن ملک میں عمران خان کی پھیلائی گئی تباہی کا جشن ہوگا۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کیا روزگار اور روٹی چھیننے کا جشن منایا جا رہا ہے؟ ادویات، بجلی، پٹرول اور گیس مہنگی کرنے کا جشن منایا جارہا ہے؟
Comments are closed.