لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج ریلی نکالنے کی اجازت دے دی۔
تحریری اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اجازت نامے کے مطابق پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے پر پی ٹی آئی ذمہ دار ہوگی۔ کارروباری مراکز بند کرنے، نقصان پہنچانے کی اجازت ہرگز نہ ہوگی۔
تحریری اجازت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کارکن، تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا ایسی کوئی دیگر چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔ ریلی کو شام ساڑھے 5 بجےختم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اعلان کے باوجود اتوار کو لاہور میں ریلی نہیں نکالی تھی۔ ریلی آج نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Comments are closed.