بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

تحریک انصاف کا 90 دن کی آئینی مدت میں انتخابات کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے 90 روز کی آئینی مدت میں انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی سرکردگی میں چیف جسٹس سمیت ساتھی ججز کے خلاف پروپیگنڈا عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو جیل میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ظلم اور سفاکیت ہے۔

کور کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج کی سماعت اور آبزرویشنز خوش آئند ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ 90 روز کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

کور کمیٹی نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بذریعہ خط چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی دعوت دینا خوش آئند ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بدترین معاشی تباہی اور اس سے نہایت تیزی سے پھیلتی غربت کا جائزہ لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.