پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور بابر اعوان بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ قانونی ماہرین چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر کام شروع کریں۔
Comments are closed.