اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

تحریک انصاف کا صدر مملکت کے بیان پر گہری تشویشن کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر دستخطوں کے معاملے پر صدرِ مملکت کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بیان مبالغہ آرائی کے مترادف قرار دیا ہے۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر مملکت کا بیان ہر لحاظ سے غیر معمولی، تشویش ناک اور ناقابل تصور ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صدرِمملکت کی ٹوئٹ کے بعد پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صدرِ مملکت کے بیان نے ریاستی نظم میں اوپر سے لے کر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی واضح کریں کہ کیا ایوان صدر کے عملے نے جعلی دستخط کیے ہیں؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کے مندرجات کا ہر زاویے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ صدرِ مملکت کی ٹوئٹ کے مفصل جائزے کے بعد اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.