gay hookup places in gloucester county nj mature hookup app hookup Stafford CT burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آرٹیکل 224 (6) کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر نامزدگی سے متعلق فیصلہ سنا دیا، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی ترجیحاتی لسٹ پر نوٹیفکیشن ہونا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے ارکان کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی ان 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بعد متناسب نمائندگی کے تحت کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.