تحریک انصاف نے آج سے پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج سے پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر فواد چوہدری نے پیغام جاری کیا کہ آج عمران خان اپنا پالیسی بیان دیں گے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان کی تقریر 40 اضلاع میں ویڈیو لنک پر دکھائی جائے گی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک میں از خود گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے نظر بند تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو رہائی بھی مل گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی، اسد عمر، ذلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال اور صداقت عباسی اور دیگر کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔
Comments are closed.