بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا، ریفرنس پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے اسپیکر کو بھجوایا گیا۔

ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف وہیب عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالے کیا، 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔

کسی نے آخری بال کی نشاندہی کے لیے گیند پر

ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی۔

ریفرنس کے  متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، منحرف اراکین نے شوکاز نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔

 متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.