پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مجلس وحدتِ مسلمین کو منا لیا، عمران خان سے ملاقات کے بعد رہنما ایم ڈبلیو ایم راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو ہی اعتماد کا ووٹ دیں گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے عوام بھی اس نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل ق لیگ کے ساتھ تھے اور ابھی بھی ہیں، تمام تحفظات عمران خان کے سامنے رکھے ہیں، انہوں نے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے، ووٹ پی ٹی آئی کی امانت ہے جہاں کہیں گے ڈال دیں گے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ملک کے اندر رجیم چینج کا منصوبہ بنایا گیا تھا، ہمیں دنیا کے کسی ملک کی غلامی قبول نہیں، ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہیے۔
Comments are closed.