پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنانے والے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سوچنا چاہیے کہ تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے؟
ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ کیا ہم نے جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار کے راستے پر، یہ سوال بہت گہرا ہے، کیا وجوہات ہیں کہ تحریک انصاف نے الیکشن تسلیم نہیں کیا؟
سابق وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے کیوں یہ وقت ضائع کیا یہ ایک بہت بڑا راز ہے، جب یہ راز کھلے گا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ تحریک انصاف کا پروگرام کیا تھا؟
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہم خیال ارکان اسمبلی اکٹھے ہوئے، ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی بنیاد رکھیں گے، پارٹی منشور اور جھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے، ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ میں نے اور محمود خان نے صوبے میں دو بار حکومت کی، ہماری ٹیم نے خیبر پختونخوا کی خدمت کی اور نتیجہ بھی سامنے آیا، ہم نے خیبر پختونخوا میں سہولت صحت کارڈ، پشاور بی آر ٹی، سوات موٹر وے بنائی، خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دیا، سڑکوں کا جال پہنایا۔
Comments are closed.