
پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما شبیرالبدر نے کہا کہ ہم امپورٹ حکومت کو مانتے ہی نہیں، عمران خان کے ساتھ ملک کی 26 کروڑ عوام ہیں، کبھی کسی بچے نے کسی رہنما کا نعرہ نہیں لگایا مگر عمران خان وہ لیڈر ہے جس کے حق میں بچے بھی نعرے لگاتے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کے خلاف احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل کےلئے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شریک دیگر مقررین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
تقریب کے دوران کارکن نعرے بازی کرتے رہے، مقررین میں چوہدری منور جٹ ، مبارک جدون، یاسر قدیر ، کے پی چوہدری، راجہ طاہر سدوال ،چوہدری شاہ رخ ،عابد ملک، ناصر فاروقی ، چوہدری ماجد چیمہ ،شیخ نعمت اللہ، میاں ذوالفقار جتالہ ، چوہدری ابوبکر گوندل، معروف کشمیری سیاسی سماجی راہنما زاہد اقبال ہاشمی،چوہدری اشفاق جٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا ان کی زبانی ۔
اس موقع پر زاہد اقبال ہاشمی نے دعا کرائی اور کہا انشاءاللہ عمران خان دوبارہ آئے گا۔
اس اجلاس میں چوہدری اشفاق جٹ کی طرف سے فرانس پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف فرانس جس کو منظم فعال اور ایک پیلٹ فارم متحد کرنے کےلئے شبیر البدر نے شروعات کی ہے، کو عملی جامہ پہنانے کےلئے مکمل تعاون کریں گے۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اپنے قائد عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کی کال کا انتظار ہے، یورپ بھر میں مظاہرے ہوں گے اور یورپ بھر میں مارچ کرتے رہنما اور کارکنوں کو پیرس فرانس میں خوش آمدید کہا جا ئے گا۔
Comments are closed.