بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریکِ عدم اعتماد کے بعد سینیٹ میں بھی تبدیلیاں

تحریکِ عدم اعتماد کے بعد سینیٹ میں بھی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وسیم شہزاد اب سینیٹ میں قائدِ ایوان نہیں رہے۔

پارلیمانی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نئے وزیرِ اعظم نئے قائدِ ایوان کے لیے چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ خط آگاہ کریں گے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔

سینیٹ میں اب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے اتحادی سینیٹرز اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے۔

اپوزیشن بینچز کے ارکان نئے قائدِ حزبِ اختلاف کا نام چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔

پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔

قائدِ ایوان (وزیر اعظم) کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اپنائے گئے تمام غیر آئینی حربے ناکام رہے۔

عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.