مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیرٍ پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد لانے میں دیر ہو سکتی ہے لیکن جب آئے گی تو کامیاب ہو گی۔
یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
رہنما ن لیگ رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس اس وقت ٹوٹل 7 ووٹوں کی اکثریت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریکِ عدم اعتماد لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں تحریکِ عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اتحادی ہم سے خود ملاقات کرنے آ رہے ہیں، بی اے پی اور ایم کیو ایم سے بھی ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
Comments are closed.