وزیرِ اعظم عمران خان نے آج پھر مزید ارکانِ قومی اسمبلی کو ملاقاتوں کے لیے بلا لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج شام 4 بجے ارکانِ قومی اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان ارکانِ قومی اسمبلی کو تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے اور جلسے کی کامیابی پر ہدایات دیں گے۔
وہ عامر ڈوگر، سیمی بخاری، ثوبیہ کامل، نوشین حامد اور شوکت بھٹی سے ملیں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان فیض اللّٰہ کموکہ، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، عظمیٰ ریاض اور منورہ بی بی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج کی ملاقات میں ارکانِ قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل بھی سنیں گے۔
Comments are closed.