emily willis hookup hookup Millerton best totally free hookup app pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریکِ عدم اعتماد، لیگی رہنماؤں نے ٹوئٹر پر ’اسپیس‘ بنالی

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے تحریکِ عدم اعتماد اور پی ٹی آئی کی کارکردگی پر آج رات 11 بجے ٹوئٹر  اسپیس بنانے کا اعلان کردیا۔

نون لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ آج رات 11  بجے ٹوئٹر اسپیس بنائیں گے جس میں شاہد خاقان ، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گی اور اسپیس میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر صارفین سے کہا کہ وہ اپنے سوالات اُن کے ٹوئٹ کے جواب میں تحریر کریں تاکہ اسپیس میں ان کے جوابات دیے جاسکیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ’اسپیس‘ کے نام سے ٹوئٹر نے آڈیو روم کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی ۔

اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔

 ابتدائی دنوں میں یہ سہولت صرف آئی فون صارفین کو میسر تھی بعد ازاں وقت اور خواہش کے پیش نظر اینڈرائیڈ صارفین کو بھی یہ فیچر پیش کردیا گیا۔

پہلے اسپیس روم بنانے کے لیے فالوورز کی ایک خاص تعداد درکار ہوتی تھی جس کے بعد اُسے بھی ختم کردیا گیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اسپیس فیچر کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کی آسانی کے لیے نئی سہولت شروع کی ہے۔

 ٹوئٹر کے مطابق دنیا بھر میں موجود وہ تمام صارفین جو اسپیس ہوسٹ کرتے ہیں، آڈیو روم میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.