بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریکِ عدم اعتماد، بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس شروع

تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت اور وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہیں،جو موجودہ سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں منحرف ارکانِ اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا جائے گا، 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مشاورت ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم عممران خان سے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی علیحدہ ملاقات بھی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.