پاکستان تحریکِ انصاف نے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی گمشدگی پر عدالت سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کے وکلا نے درخواست کراچی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جمع کرا دی۔
ارسلان تاج کی غیر قانونی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکلاء کا درخواست میں کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی گرفتاری پر پولیس نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.