لاہور کے امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی تحریم احسان شیخ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد مسحق طلباء کی پڑھائی کی ذمہ داری اُٹھا لی۔
تحریم کا کہنا ہے کہ اکیڈمی بناؤں گی جہاں مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والے مستحق طلباء مفت پڑھیں گے اور اپنی تنخواہ بھی یتیم خانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کروایا کروں گی۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی تحریم احسان شیخ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے مستحق طلباء کے لیے اہم اعلان کردیا، تحریم کا کہنا ہے کہ وہ مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والے طلباء کے لیے فری کوچنگ اکیڈمی بنائیں گی اور اپنی تنخواہ یتیم خانے کو دیں گی۔
تحریم کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
تحریم کا سرکاری مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ جہاں ایک طرف مستحق طلباء کی مدد کرے گا وہیں دوسرے صاحب حیثیت سرکاری افسران کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ بھی اس طرح عوامی مفاد کا اعلان کریں جس سے معاشرے میں غریب ذہین افراد کا بھلا ہو سکے۔
Comments are closed.