پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ملے تحائف کی تفصیلات بتانے سے سابقہ حکومت نے صاف انکار کردیا ہے، تفصیلات چھپانے سے حقیقت نہیں چھپ سکی۔
توشہ خانہ معاملے پر بیان دیتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے توشہ خانہ کی تفصیلات چھپا دیں، کہا گیا ملنے والی تحائف کی تفصیلات خفیہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےکہا ریکارڈ باہر نکلنے سے پاکستان کے تحائف دینے والے ممالک کیساتھ تعلقات کو نقصان ہوگا، آپ کو توشہ خانہ کی تفصیلات ظاہر کرتے وقت پاکستان کے عالمی ممالک سے تعلقات یاد آئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ نےجلسے میں خط لہراتے وقت پاکستان کے عالمی ممالک سے تعلقات سے متعلق نہیں سوچا، شفافیت سے بھاگنے کے لیے آپ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا سہارا لیا، مسئلہ قانون کے مطابق تحائف خریدنا نہیں، تفصیلات چھپانا اور تحائف کو بیچنا ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ آپ نے کوڑیوں کے دام پر قیمتی تحائف خریدے اور منافع حاصل کیا، تحائف خرید کر بیچتے وقت تفصیلات پوچھنے والوں کو آپ ملک دشمن قرار دے رہے تھے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات چھپانے سے حقیقت نہیں چھپ سکی۔
Comments are closed.