تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم پر ٹریفک بحال کردیا گیا، لال پڑی پر بحالی کا کام جاری ہے۔
پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کے 9 میں سے 8 مقامات بحال ہوگئے۔
اس سے پہلے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ورکس ڈپارٹمنٹ نے رات دن کام کرکے گلگت استور روڈ کو بحال کیا ہے اور اس شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراہِ قراقرم پر 7 مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث آنے والا پہاڑی ملبہ صاف کر دیا گیا، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ٹیمیں روڈ کی بحالی میں مصروف ہیں۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ مزید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نہیں ہوئی تو سڑک جلد کھول دی جائے گی، ایف ڈبلیو او، این ایچ اے اور ضلعی آفیسر موقع پر بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Comments are closed.