اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

تبلیغی اجتماع: گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول کی اختتامی دعا میں شرکت

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شرکت کی ہے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شریک ہوئے۔

گورنر سندھ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

ترجمان گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہر سال اتنا بڑا اجتماع کامیابی سے کرنے پر منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہونے والا 3 روزہ اجتماع آج اختتام پزیر ہو گیا۔

جمعہ 10 فروری کو شروع ہونے والے اجتماع کا اختتام آج صبح مولانا عبید خورشید کے اختتامی بیان  اور کرائی گئی رقت آمیز دعا پر ہوا ہے۔

تبلیغی اجتماع میں ڈاکٹر روح اللّٰہ، پیر اعظم شاہ اور مولانا ضیاء الحق سمیت مختلف علمائے کرام کی جانب سے خصوصی بیانات میں شرکاء پر نماز کی پابندی اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے زور دیا گیا اور ان کے فضائل سے آگاہ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.