پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تبلیغی اجتماع کے شرکا کی واپسی کی وجہ سے اپنا احتجاج مؤخر کر دیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے شرکا کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔
رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، شرکا کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
مولانا ابراہیم نے اجتماع کے پہلے مرحلے کے اختتام پر دعا کرائی، امت مسلمہ اورم لکی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ جمعرات کو بعد نماز عصر شروع ہوا تھا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کی تھی۔
شرکا کو واک تھرو گیٹ کے ذریعے گزارا گیا جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے مندوبین کے لیے علیحدہ انتظامات کئے گئے تھے۔
اجتماع کے اندر اور باہر سیف سٹی کے کیمروں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ لاہور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے اور مرکزی کنٹرول روم اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کے آفس میں بنایا گیا تھا۔
Comments are closed.