بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والا ملٹری ہیلی کاپٹر، ایم آئی 17وی 5 روسی ساختہ 2 انجن والا ہیلی کاپٹر ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گر کر تباہ ہونے والا ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر بلند مقام پر آپریشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایم آئی 17وی 5ہیلی کاپٹر کسی بھی موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر کی بڑی کھیپ 2013ء سے 2018ء کے درمیان خریدی تھی۔
بھارتی ماہرین کے مطابق ایم آئی 17وی 5ہیلی کاپٹر قابل بھروسہ، محفوظ، اور بڑا ہیلی کاپٹر ہے، ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹرز صدر، وزیراعظم سمیت وی آئی پیز کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
Comments are closed.