پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ تاریخ ہے عدالت پر ایک ہی طرف سے حملے ہوئے ہیں۔
سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ماننے پڑتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے خود فریق بننے کی درخواست کی اور بحث کے بعد خود بائیکاٹ کردیا، یہ پاکستان کے عدالتی نظام کو مذاق بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے وزرا اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کیسز واپس نہیں ہوئے تو خون کی ندیاں بہہ جائیں گی۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ان کے آنے کے بعد کیا ڈالر100 روپے پر آ گیا ہے؟ لوگ کہتے تھے یہ کاریگر ہیں، میں مان گیا ہوں یہ کاریگر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف این آر او لینے کے کاریگر ہیں، اس ملک میں عوام کا سب سے بڑا وکیل عمران خان ہے، ان کو چاہیے قانون سے سرکشی نہ کریں۔
بابر اعوان نےکہا کہ ہمارے خلاف بھی اسی بینچ نے فیصلہ کیا تھا، پوچھتا ہوں کہ کیا ہم نے کوئی ریلی نکالی احتجاج کیا؟
پی ٹی آئی نے کہا کہ جس دن عمران خان کی حکومت گئی ایک ڈائری لے کر گھر چلے گئے تھے، آج پاکستان قرضہ مانگ رہا ہے کوئی قرض دینے کو تیار نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی ہوگی سب دیکھیں گے، اس وقت جتنی مہنگائی ہے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔
بابر اعوان نے کہا کہ روس سے تیل مانگنے گئے تو انہوں نے خود کہا ہم سستی گندم بھی دینے کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.