جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

تاریخی اڑان کے بعد ڈالر نیچے آنے لگا

گزشتہ روز تاریخی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج کچھ پسپائی دکھائی ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر سستا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 1 پیسہ سستا ہونے کے بعد 279 روپے 8 پیسے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط کے باعث گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آ گیا اور روپے کو بڑا جھٹکا لگا۔

جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 21 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 15 روپے تک مہنگا ہوا تھا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھرنی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر پھر گنوا رہا ہے۔

آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 423 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 94 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 671 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.