استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاحیات نااہلی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اس فقیدالمثال فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کی جانب سے ملک میں جمہوریت کی فتح سب کو مبارک ہو، سیاسی رہنماؤں پر بطور امیدوار نااہلی کی قدغن لگانا غیر جمہوری عمل تھا۔
آئی پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی نمائندوں کا پارلیمنٹ کے فلور تک پہنچنا ان کا بنیادی جمہوری حق ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان ترین عوام کے قائد ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوامی قیادت بحال ہوئی ہے۔
Comments are closed.