بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

تاجکستان کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کا اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر تاجک صدر امام علی رحمٰن کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر…

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

تاجک صدر کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.