ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

تاجپوشی کے بعد پہلی بار شاہ چارلس سینڈہرسٹ اکیڈمی کی پریڈ میں شریک

برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے تاج پوشی کے بعد پہلی بار سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی کی کمیشن پریڈ میں شرکت کی۔

یہ پہلا موقع تھا کہ کسی عکسری یونٹ میں شاہ چارلس کے طغرے کے نشان والا پرچم بھی لہرایا گیا۔

بہترین کارکردگی پر کویت کے کیڈٹ جبار علی الصباح کو بین الاقوامی شمشیر دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ چارلس نے یوکرین تنازع کے متعلق کہا کہ یورپ میں 1945 کے بعد سے اب تک اس طرح کی جنگ نہیں دیکھی۔

تقریب میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوئم اور ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ نے بھی شرکت کی۔ دونوں شخصیات سینڈہرسٹ اکیڈمی سے تعلیم یافتہ ہیں۔

شاہ عبداللّٰہ نے بہترین ٹریننگ پر اکیڈمی کا ’الحسین میڈل‘ بحرینی کیڈٹ شیخ الولید خالد احمد کو دیا۔

جمعہ کو سینڈہرسٹ اکیڈمی کی 200ویں پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، 1947 سے اب تک 40 ہزار افسران یہاں سے کمیشن لے چکے ہیں۔

گزشتہ روز کی تقریب میں 177 افسران نے پاس آؤٹ کیا جن میں 15 ممالک کے 26 غیر ملکی کیڈٹ افسر بھی شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.