جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تاثر ہے کہ پختون لوگ خواتین امیدواروں کو ووٹ نہیں دیتے، ثمر ہارون بلور

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ یہ تاثر ہے کہ پختون لوگ خواتین امیدواروں کو ووٹ نہیں دیتے، گزشتہ ضمنی انتخابات میں میری جیت سے یہ بات غلط ثابت ہو گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ اُمید ہے ہم جنرل الیکشن میں ووٹ کے ذریعے پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر لیڈر کو اپنےحلقے کے لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے چاہئیں، جو سیاسی جماعتیں اچھے امیدوار لائیں گی، لوگ اسے زیادہ پسند کریں گے۔

ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ باقی امیدواروں کے ساتھ مل کر اربن پالیسی بنائی ہے، اربن پالیسی میں آلودگی، نکاس ، صفائی اور ٹریفک کے مسائل اجاگر کریں گے، پشاور کی خوبصورتی کو بحال کرنا میرا خواب ہے۔

واضح رہے کہ ثمر ہارون بلور پی کے 83 سے اے این پی کی امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.