امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ چین کے تائیوان کے خلاف کسی بھی اقدام کے خوفناک نتائج ہوں گے۔
یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کو ملکی دفاع میں ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انتونی بلنکن کا مزید کہنا ہے کہ چین تائیوان کا اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ چینی رہنما آبنائے تائیوان کے اس پار ’کسی بحران کو جنم نہ دینے‘ کے بارے میں بہت احتیاط سے سوچیں گے۔
Comments are closed.